پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

تھانہ نیو ٹاؤن کالی ٹینکی کے قریب میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں اہم پیش رفت، قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، پولیس

تھانہ نیو ٹاؤن کالی ٹینکی کے قریب میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں اہم پیش رفت، قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، پولیسنامعلوم ملزمان نے سید پور روڈ کالی ٹینکی کے قریب گاڑی پر فائرنگ کر کے عمران شوکت کو قتل جبکہ خاتون کائنات فیاض کو شدید زخمی کر دیا تھا،پولیسقتل اور اقدام قتل کا مقدمہ مقتول عمران شوکت کے بھائی عدنان شوکت کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، پولیس سی پی او محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا، پولیسایس پی راول کی زیرنگرانی تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا،پولیسملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ شناخت پریڈ کے بعد مزید تفتیش عمل میں لائی جائے گی، ایس ایچ اوسنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان اور مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری رہیں گی،ایس پی راول رائے مظہر اقبالملزمان کی گرفتاری پر سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی راول، ایس ایچ او نیو ٹاؤن اور انکی ٹیم کو شاباش

Leave A Reply

Your email address will not be published.