پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سپریم کورٹ نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی ضمانت منظور کر لی

سپریم کورٹ نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی ضمانت منظور کر لی۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ نے میر شکیل الرحمان درخواست ضمانت پر سماعت کی۔یاد رہے کہ 3 نومبر کو سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے میر شکیل الرحمان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی تاہم نیب پراسیکیوٹر نے دو رکنی بنچ پر اعتراض کرتے ہوئے ججز کی تعداد بڑھانے کی درخواست کی جس پر عدالت نے تین رکنی بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجواتے ہوئے درخواست ضمانت کی سماعت ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کر دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.