پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہوراپوزیشن کے دو اہم رہنما کررونا وائرس کاشکارہو گئے ، دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے

لاہوراپوزیشن کے دو اہم رہنما کررونا وائرس کاشکارہو گئے ، دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں مریم نواز کے ہمراہ گلگت بلتستان میں تھے ۔ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم میں مصروف سیاسی رہنما کورونا میں مبتلا ہونے لگے، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد وہ گلگت سے واپس لاہورپہنچ گئے اور خود کو جاتی امرا میں قرنطینہ کرلیا ہے ۔ کیپٹن(ر)صفدر انتخابی مہم کے سلسلے میں مریم نواز کے ہمراہ گلگت بلتستان میں تھے ۔پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کروناوائرس میں مبتلا ہوگئے تھے، وہ بھی انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں تھے اور الیکشن مہم کے دوران بلاول بھٹو سے بھی ملتے رہے ہیں ۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔ ذراءع کا کہنا تھا کہ قمر زمان کائرہ ٹیسٹ مثبت آنے پر گلگت سے اسلام آباد پہنچ گئے اور احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.