پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پنجاب پولیس کا خواتین کے تحفظ کے لیے انقلابی قدم خواتین کے تحفظ کو یقینی کےلیے پنجاب پولیس کی جانب سے وومن سیفٹی ایپلیکیشن لانچ کردی گئی

پنجاب پولیس کا خواتین کے تحفظ کے لیے انقلابی قدم
خواتین کے تحفظ کو یقینی کےلیے پنجاب پولیس کی جانب سے وومن سیفٹی ایپلیکیشن لانچ کردی گئی ، ایمرجنسی کی صورت میں آپ کے ایک کلک پر 30 سیکنڈز میں پولیس آپ سے فوری رابطہ کرے گی ۔ ایپ گوگل پلے سٹور پر دستیاب
پنجاب پولیس کا خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آئی جی پنجاب کی ہدایات پر خواتین کے تحفظ کے لیے بنائی گئی وومن سیفٹی ایپ کو لانچ کردیا گیا ، ایپ کو گوگل پلے سٹور سے ڈائنلوڈ کرکے اپنے اینڈرائیڈ موبائل فون میں انسٹال کرنے کے بعد اپنا نام ، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر درج کرکے آسانی سے لاگ ان کیا جاسکتا ہے ، ایپلیکیشن کو بذریعہ گوگل پوزیشن سروس GPS کے ساتھ منسلک کرکے سٹلائٹ لوکیشن کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ، ایپ میں پنجاب پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 ، پنجاب ریسکیو 1122 ، موٹروے پولیس ، ہائی وے پٹرولنگ اور پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن سے براہ راست رابطے اور شکایات پورٹل کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے ، ہنگامی صورتحال میں Alert کے سرخ نشان پر کلک کرنے سے 30 سیکنڈز میں آپ سے فوری رابطہ کیا جائے گا ، اس کے علاوہ ایپ میں پولیس اور دیگر اداروں سے ہنگامی مدد کے لیے پکار 15 کو بذریعہ ای میل اور ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے بھی آپ آگاہ کرسکتے ہے اس کا دورانیہ بھی 30 سیکنڈز ہی ہے ، جبکہ اس کی علاوہ ایپ میں جگہ کا جائزہ بذریعہ گوگل لوکیشن ، براہ راست گفتگو ، آگاہی دستاویزات اور دیگر سہولیات کے آپشن بھی دستیاب ہے ، ایپ میں چائلڈ میریج ایکٹ ، ضابطہ اخلاق ، قوانین کا خلاصہ ، ہراسمنٹ ایکٹ 2012 ، ریپ ، چائلڈ لیبر آرڈیننس ، Honour کرائمز اور ویمن ورک پلیس ایکٹ 2010 کے بارے میں اضافی معلومات بھی فراہم کی گئی ہے ویمن سیفٹی ایپ کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور پنجاب پولیس کے مشترکہ تعاون سے ڈیزائن کیا ہے ،ایپلیکیشن گوگل پلے سٹور پر درج ذیل لنک پر دستیاب ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.