ینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کاروائی۔اندرون ملک میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کاروائی۔اندرون ملک میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔ملتان کے علاقے خانیوال چوک وہاڑی سٹی میں کاروائی کے دوران ایک ٹوٹا کرولا کار جی ایل آئی رجسٹریشن نمبر LEB-5805 سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔جبکہ دوسری کاروائی میں ملتان کے علاقے وہاڑی میں 65-WBگھر سے تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔برآمد ہونے والی منشیات میں 513کلوگرام چرس اور 168کلو گرام ہیروئن شامل ہیں۔2 ملزمان بنام محمد عرفان ولد صفدر علی اور شوکت علی ولد اللہ داد جو کہ وہاڑی کے رہائشی ہیں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔مزید تفشیش جاری ہے۔