پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

آئی جی سندھ کے معاملے پر قائم کی گئی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئیپاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے آئی جی سندھ کے تحفظات کے حوالے سے قائم کی گئی کورٹ آف انکوائری نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے

آئی جی سندھ کے معاملے پر قائم کی گئی انکوائری رپورٹ سامنے آ گئیپاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے آئی جی سندھ کے تحفظات کے حوالے سے قائم کی گئی کورٹ آف انکوائری نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 18/19 اکتوبر کی درمیانی شب پاکستان رینجرز سندھ اورسیکٹر ہیڈ کوارٹرز ISI کراچی کے افسران مزار ِ قائد کی بے حرمتی کے نتیجے میں شدید عوامی ردِعمل سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے میں مصروف تھے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز اور سیکٹر ہیڈ کوارٹرز ISI کراچی کے آفیسرز پر مزارِ قائد کی بے حرمتی پر قانون کے مطابق بروقت کارروائی کیلئے عوام کا شدید دباؤ تھا۔کورٹ آف انکوائری کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان افسروں نے شدید عوامی ردِ عمل اور تیزی سے بدلتی ہوئی کشیدہ صورتحال کے مدِ نظر سندھ پولیس کے طرزِ عمل کو اپنی دانست میں ناکافی اور سُست روی کا شکار پایا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کشیدہ مگر پُراشتعال صورتحال پر قابو پانے کیلئے اِن آفیسرز نے اپنی حیثیت میں کسی قدر جذباتی ردِ عمل کا مظاہرہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق ذمہ دار اور تجربہ کار آفیسرز کے طور پر انہیں ایسی ناپسندیدہ صورتحال سے گریزکرنا چاہیے تھا جس سے ریاست کے دو اداروں میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔
کورٹ آف انکوائری کی سفارشات کی روشنی میں متعلقہ آفیسرز کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ضابطہ کی خلاف ورزی پر ان آفیسرز کے خلاف کارروائی جی ایچ کیو میں عمل میں لائی جائے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.