پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آبادتھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم ٹائیگرز فورس اسلام آباد کی جانب سے تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے لئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا

اسلام آبادتھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم ٹائیگرز فورس اسلام آباد کی جانب سے تھیلیسیمیا سے بچاؤ کے لئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق پروگرام کا مقصد تھیلیسیمیا کے شکار افراد کی یاد منانے اور ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور اس بیماری کے ساتھ زندگی گزارنے کے لئے جدوجہد کرنے میں مدد اور معاشرتی بیداری کو بڑھانے اور تھیلیسیمیا سے پاک پاکستان کے لئے جدوجہد جاری رکھنا ہے ٹائیگرز فورس رضاکارانہ طور پر ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے آئیندہ بھی ٹائیگرز فورس اسی طرز عمل پر عوام الناس کی بہتری کے لئے ہمہ وقت خدمت کے لئے تیار رہیگی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.