پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

بلوچستان یوتھ اتحاد کی ریلی یکجہتی پاکستان کسووال میں پہنچنے پر استقبال۔

بلوچستان یوتھ اتحاد کی ریلی یکجہتی پاکستان کسووال میں پہنچنے پر استقبال۔ تفصیل کے مطابق بلوچستان یوتھ اتحاد کی پیدل ریلی کے 4افراد جو 30اکتوبر سے کوئٹہ سے روانہ ہوئے اور آج کسووال پہنچنے پر کسووال جماعت اسلامی کے مقامی رہنما ملک امیراختر سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور ہار پہنائے اور انھوں نے نعرے لگوائے،، تیرا میرا رشتہ کیا۔ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الااللہ،، اور کسووال میں 100فٹ قومی پرچم لہرا کر پاکستان سے محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.