پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

دیپال پورحسب سابق وکلاء کی خاطر قربانیاں دینے اور ہر جگہ، ہر ادارے میں وکلاء کے حقوق کا تحفظ کرنے کا عزم کر رکھا ہے

دیپال پورحسب سابق وکلاء کی خاطر قربانیاں دینے اور ہر جگہ، ہر ادارے میں وکلاء کے حقوق کا تحفظ کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ کبھی بھی مصلحت کا شکار نہ پہلے ہوا اورنہ اب ہوں گا۔ انشاء اللہ نائب صدر کا الیکشن جیت کروکلاء کی خاطر ہر طوفان سے ٹکرانے کا مصمم ارادہ رکھتا ہوں۔ وکلاء کے بنیادی حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہو گی ان خیالات کا اظہار دیپال پور بار ایسوسی ایشن کے الیکشن سال 2021ء کے امیدوار برائے نائب صدر ملک آفتاب احمد اعوان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے دیپال پور پریس کلب وانجمن صحافیاں (رجسٹرڈ) کے سینئر صحافی و کالم نگار امام دین و سیکرٹری انفارمیشن مرزا فاروق احمد سلفی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ معززاراکین بار ایسوسی ایشن دیپال پورکے چیمبرز کے دیرینہ مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا۔ لیڈیز باروم کو وسیع کرنا اور بارکلرکس کے لیے علیحدہ بارروم / دفتر بنانے کے لئے پر عزم ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ 2016ء میں بطور جوائنٹ سیکرٹری کا الیکشن لڑا۔ مختلف اداروں اور اعلیٰ شخصیات کی مخالفت کے باوجود اللہ تعالیٰ نے مجھے بھاری اکثریت سے کامیابی عطاء کی اور ابھی 2021 ء کے الیکشن دیپالپور بار ایسوسی ایشن میں اللہ تعالیٰ کی ذات مجھے پہلے کی طرح کامیاب و کامران کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.