پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہاہے کہ آئندہ موسم میں صارفین کوبہتروولٹیج کے ساتھ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے میپکوسرکل مظفرگڑھ میں کریش مینٹی نینس پروگرام کے تحت کام جاری ہے

سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہاہے کہ آئندہ موسم میں صارفین کوبہتروولٹیج کے ساتھ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے میپکوسرکل مظفرگڑھ میں کریش مینٹی نینس پروگرام کے تحت کام جاری ہے جس میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرزکی بیلنسنگ،اپ گریڈیشن،لائنوں اورتاروں کی درستگی وتبدیلی اوردرختوں کی کٹائی کی جارہی ہے۔انہوں نے سرکل کے تمام ایس ڈی اوزکوہدایت کی ہے کہ کریش مینٹی نینس پروگرام کے تحت فیڈرزکی مرمت اوردیکھ بھال کے منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کئے جائیں اور ٹرانسفارمرزکی بیلنسنگ،اپ گریڈیشن،تاروں کی تبدیلی ومنتقلی،پولزکی تبدیلی اورتنصیب کے لئے فیڈرزکے پرمٹ حاصل کرکے مقررہ وقت پر کام مکمل کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ ایس ڈی اوزاورایکسین مینٹی نینس ورکس کی خودنگرانی کریں اورلائنوں کے اوپرجھکے درختوں کی شاخوں کی کٹائی کروائیں۔نااہلی اورفرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیاجائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ سب ڈویژنل لائن سٹاف مرمتی کاموں اورفیلڈمیں کام کرنے سے قبل ٹی اینڈپی کا استعمال یقینی بنائیں اوراپنی قیمتی جانوں کے تحفظ کوبھی یقینی بنایاجائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.