پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

وٹروے پولیس نے پشاور کے قریب مقابلے کے بعد ایک ملزم گرفتار کر کے چوری شدہ گاڑی برآمد کرلی۔

موٹروے پولیس نے پشاور کے قریب مقابلے کے بعد ایک ملزم گرفتار کر کے چوری شدہ گاڑی برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ نون اسلام آباد کے علاقے سے ایک جیپ سرف KW15 چوری ہو گئی ہے۔اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس الرٹ ہوگئیں اور گاڑیوں پر نظر رکھنا شروع کر دی۔کرنل شیر خان انٹر چینج ایم ون کے قریب مذکورہ گاڑی نظر آنے پر موٹروے پولیس نے متعدد بار اسے روکنے کی کوشش کی مگر ملزمان نے گاڑی موقع سے فرار کرلی موٹروے پولیس نے مذکورہ گاڑی کا پیچھا جاری رکھا اور حکمت عملی کے تحت مین ٹول پلازہ پشاور بلاک کر دیا گیا ملزمان کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا۔ ملزمان جب مین ٹول پلازہ پشاور پہنچےتو گاڑی چھوڑ کر موٹروے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ، ملزمان کی ہی فائرنگ سے تین سے ایک ملزم عامر جاوید والد جاوید حسن سکنہ پشاور زخمی ہوگیا جیسے حراست میں لے کر ایل آر ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا۔ دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ زخمی ملزم کی حالت خطرے سےباہر ہے ۔واقعہ کی اطلاع ڈسٹرک پولیس کو دی گئی جو کہ موقع پر پہنچ گئی۔ مزید قانونی کاروائی جاری ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.