پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پی آئی اے کا عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان

پی آئی اے نے پاکستان سے جدہ اور مدینہ منورہ جانے کے لئے عمرہ پالیسی کا اعلان کر دیاہے جو کہ  31 دسمبر 2020 تک  لاگو  رہے گی۔کراچی سے اکانومی کلاس کا  ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکسس 91000 روپے ہوگا۔پاکستان کے دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکسس 96000 روپے ہوگا.جدہ اور مدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلو فی کا ہوگی۔

ایگزیکٹو اکانومی کے لئے بیگیج  الاؤنس دو بیگ 40 کلوگرام  مقرر کیا گیا ہے جبکہ شیرخوار کی مد میں 10 کلوگرام بیگیج الاؤنس کی اجازت  ہوگی۔ مسافروں کو 5 لیٹر زم زم  سامان کے ساتھ اضافی لانے کی اجازت بھی  ہوگی۔پی آئی اے نے گروپ بکنگ بھی  شروع کر دی ہے جس کے تحت کم از کم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگا.تمام مسافروں کو سفر سے کم از کم  7 دن قبل  ایک مفت چینج آف بکنگ کی اجازت بھی ہوگی۔ عمرہ کے ٹکٹ پی آئی اے نیٹ ورک پرفروخت کے لئے دستیاب ہیں۔  ترجمان  پی آئی اے

Leave A Reply

Your email address will not be published.