پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی، ملاقات میں خصوصی طور پر بلوچستان اور قبائلی علاقوں کے طلباء کیلئے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مخصوص نشستیں بڑھانے، تعلیمی وظائف، ہوسٹلز میں رہائش اور طلباء کے دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا بلوچستان اور قبائلی علاقوں کے طلباء کے مسائل میں خصوصی دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان تحریکِ انصاف کی سینیئر قیادت بھی موجود تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.