پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ئی ایس پی آرکے مطابق ایرانیوزہر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔انہوں نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی

آئی ایس پی آرکے مطابق ایرانیوزہر خارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔انہوں نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی۔۔علاقائی سلامتی کے امور اورافغان مفاہمتی عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں بارڈر مینجمنٹ اوربارڈر مارکیٹ سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات کا فروغ خطے کے امن واستحکام میں مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔انہوں نے افغان امن عمل اور پاک ایران تعلقات میں مزید بہتری لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.