پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

مری مرکزی انجمن تاجران کے 7 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے تیار کی جانے والی 2400 کی ووٹر لسٹ میں تقریبا 500 سو ووٹ کا جعلی ہونے کا انکشاف جبکہ پنڈی پوائنٹ، رنگ روڈ ، کشمیر پوائینٹ، مال روڈ، موٹر ایجنسی ، سنی بنک ، کلڈنہ اور جھکاگلی سمیت دیگر بازاروں میں بوگس

مری مرکزی انجمن تاجران کے 7 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے تیار کی جانے والی 2400 کی ووٹر لسٹ میں تقریبا 500 سو ووٹ کا جعلی ہونے کا انکشاف جبکہ پنڈی پوائنٹ، رنگ روڈ ، کشمیر پوائینٹ، مال روڈ، موٹر ایجنسی ، سنی بنک ، کلڈنہ اور جھکاگلی سمیت دیگر بازاروں میں بوگس ووٹ کی نشاندہی کی گئی اس سلسلہ میں الیکشن بورڈ کے چیئرمین کو تاجران کی طرف تحریر ی طور پر اعتراضات میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مرکزی انجمن تاجران مری کے گزشتہ انتخابات میں ووٹرلسٹ 1800تاجروں پرمشتمل تھی جبکہ اس بارووٹرلسٹ 2400تاجروں پرمشتمل بنائی گئی ھے جس میں 600ووٹوں کا واضع فرق موجود ھے اس طرح تقریبا 400سے 500بوگس ووٹوں کااندراج کیاگیاھے اور اپنے من پسندافرادکے ناموں سے برائے نام درجنوں ٹک شاپ ۔پکوڑاشاپ۔ٹی سٹال۔موچی سٹال۔شٹرنگ سٹال سمیت ایک ایک دوکان میں کئی کئی ووٹ بنائے گئے ہیں یہ ووٹ ان مرکزی تاجران کے جن نمائندوں کی جانب سے بنائے گئے ہیں آج وہ ان ووٹوں پر الیکشن میں حصہ لے رھے ہیں تاجران نے تحریری طورپر الیکشن بورڈ کواپنی گزارشات بھی پیش کی جن میں ۔موجودہ ووٹر لسٹوں میں رجسٹرڈووٹرزکی ازسرنوسیکروٹنی کی جائے اور ون شٹرون ووٹ کااندراج کیاجائے۔تماجعلی ووٹوں کا اخراج کیاجائےووٹ غیرجانبدارکمیٹی پینل الیکشن بورڈکے ایسے ممبرزبنائے جن پر الیکشن میں حصہ لینے پرپابندی ھوالیکشن بورڈ3/3ممبران پرمشتمل کمیٹی تشکیل دے کر تمام بازاروں میں موقع پرجاکرووٹرلسٹ مرتب کرےالیکشن بورڈ میں سرکاری افسران اورٹیچرزکابھی ایک نمائندہ شامل کیاجائے الیکشن بورڈ کی غیر جانبداری کو یقینی بنایاجائے اورہربازارکاایک نمائندہ بورڈمیں شامل کیاجائے جب تک سکروٹنی کاعمل مکمل نہیں ھوتا بوگس اور جعلی ووٹوں کوووٹرلسٹ سے خارج نہیں کیاجاتااس وقت تک الیکشن موخررکیاجائےمرکزی انجمن تاجران کے آئین میں جوترامیم کی گئی ہیں انکی تاجروں سے توصیق کرائی جائے الیکشن کاانعقادپینل سطح پر کرانے کاتاجروں کابڑااوردہرینہ مطالبہ تھامگراس ترمیم کی آڑ میں مزید ایک ترمیم کرکے چیئرمین کا اضافی عہدہ پیداکیاگیاھے اورصدرکے اختیارات کو تقسیم کردیاگیاھے ایسا صرف عہدوں کی بندبانٹ کیلئے کیاگیاھے جوخلاف قانون وآئین ھے اس ترمیم کو منسوخ کیاجائے۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.