پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

موٹروے پولیس کی کاروائی۔ مری ایکسپریس وے پر کار چوری کی کوشش ناکام۔

موٹروے پولیس کا تعاقب کرنے پر چورکار چھوڑ کر گھنے جنگل میں فرار۔موٹروے پولیس نے کاروائی کر کے مری ایکسپریس وے پر کار چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔ موٹروے پولیس کے تعاقب کرنے پر چور گاڑی چھوڑ کر گھنے جنگل میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسیاڑی کے مقام پر پیٹرولنگ پر موجود افسران کو ایک شخص نے آکر بتایا کہ شوہالہ گھر کے سامنے سے اس کی کار چوری ہوگئی ہے۔آفیسران نے فوری طو وائرلیس کے ذریعے کنٹرول روم کو اطلاع دی۔موٹروے پولیس کے آفیسران ڈی ایس پی / سی پی او طیب نذیر ہمراہ آپریشن آفیسر گُل انار اُس وقت پیٹرولنگ پر موجود تھے جنہوں نے گاڑی نظر آنے پر گاڑی کا تعاقب کیا اور بستال موڑ پر کرائم سکواڈ پر موجود موٹروے پولیس کے انسپکٹر طارق یعقوب اور سب انسپکٹر جہانزیب خان نے بھی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی مگر گاڑی نہ رُکی۔ ڈی ایس پی /سی پی او طیب نذیر ہمراہ آپریشن آفیسر نے تعاقب جاری رکھا۔بعد ازاں کچھ آگے جاکر کار چورگاڑی چھوڑ کر گھنے جنگل میں بھاگ نکلا۔ٹائیگر 2کے آفیسران ہمراہ کرائم سکواڈ اورڈی ایس پی کار چور کو پکڑنے جنگل میں گئے لیکن کار چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مقامی پولیس کو بھی موقع پر بلا لیا گیا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی کی اصل نمبر پلیٹس برآمد ہوئیں۔ بعد ازاں تمام تر قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد گاڑی مالک کو حوالے کر دی گئی۔انسپکٹر جنرل نیشل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے آفیسران کی اس کاوش کو سراہا اور شاباش دی اور اس کاروائی میں حصہ لینے والے آفیسران کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ زون محمد وصال فخر سلطان نے شاباش دی اور نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.