وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، بچوں میں اسٹنٹنگ کے خاتمہ کیلئے ڈویلپمنٹ پروجیکٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، بچوں میں اسٹنٹنگ کے خاتمہ کیلئے ڈویلپمنٹ پروجیکٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا، اسٹنٹنگ کی روک تھام کیلئے 350 ارب روپے کا 5 سالہ پروجیکٹ ہوگا، اعلامیہ
وفاقی حکومت اسٹنٹنگ کی روک تھام کیلئے 175 ارب فراہم کرے گی، منصوبے سے ڈیڑھ کروڑ خواتین اور 39 لاکھ بچوں کی غذائی قلت دور ہوگی، نشوونما پروگرام کیلئے 50 فیصد رقم وفاق، 50 فیصد صوبے فراہم کریں گے، توانائی مسائل پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آئندہ سال جنوری میں ہوگا، بجلی، گیس، تیل، پانی سے متعلق امور پر آئندہ اجلاس میں غور ہوگاتوانائی مسائل کے ملک گیر اثرات مرتب ہوتے ہیں، توانائی کے امور پر صوبوں میں اتفاق رائے ہونا چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ کے تحفظات، اوگرا ترمیمی آرڈیننس کی منظوری موخر کردی گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے نیپرا ترمیمی بل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا، ذرائع نے ندیم بابر کو وزیراعلیٰ سندھ کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی، دونوں بلوں پر سندھ حکومت کے تحفظات دور کیے جائیں گے، اجلاس میں ایل این جی کی درآمد اور قیمت پر بھی بحث ہوئی،وزیراعلیٰ سندھ نے ایل این جی کی درآمد، قیمتوں پربھی اعتراضات کیے، پانی کی تقسیم کے 1991 کے معاہدےکے پیرا 2 پر بھی تبادلہ خیال ہوا، پانی کی تقسیم کے معاہدے پر اٹارنی جنرل کی سفارشات پر غور کیاگیا، مردم شماری کے نتائج جاری کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا