پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی تھانہ مورگاہ کاآفیسر کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران گھروں،کرایہ داروں اورانکے کرایہ داری کوائف کوچیک کیاگیا،

راولپنڈی تھانہ مورگاہ کاآفیسر کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران گھروں،کرایہ داروں اورانکے کرایہ داری کوائف کوچیک کیاگیا، سرچ آپریشن ایس ڈی پی اوسول لائنز کی زیر نگرانی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ مورگاہ کے علاقے آفیسر کالونی اوراسکے گرد ونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن میں ایس ایچ اومورگاہ سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران125 گھروں،58کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف جبکہ انفرادی طورپر281افراد کو چیک کیاگیا،،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.