ہارون آباد سٹی ہارون آباد پولیس کی بڑی کاروائی،15جواری گرفتار،آلات جواء و جواء پر لگی رقم برآمد،مقدمات درج،تفتیش جاری
ہارون آباد سٹی ہارون آباد پولیس کی بڑی کاروائی،15جواری گرفتار،آلات جواء و جواء پر لگی رقم برآمد،مقدمات درج،تفتیش جاریتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر قدوس بیگ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد ابصار حسین کی سربراہی میں سب انسپکٹر محمد اکرم شاکر ASIنے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر72/4-Rمیں کاروائی کرتے ہوئے زیر تعمیر مکان سے شہباز وغیرہ 11ملزمان کو گرفتار کیا جو بذریعہ تاش و لڈو دانہ جواء کھیلنے میں مصروف تھے۔موقع سے آلات جواء و جواء پر لگی رقم 78160روپے بھی برآمد کرلی گئی۔اسی طرح دوسری کاروائی میں ذاکر شبیر ASIنے مخبر کی اطلاع پر گودی بائی پاس روڈ ایڈ مور پٹرول پمپ کے سامنے ریلوے گراؤنڈ جگی کے پاس سے بذریعہ لڈو دانہ جواء کھیلنے میں مصروف ساجد وغیرہ4ملزمان کو گرفتار کرلیا اور جواء پر لگی رقم بھی برآمد کرلی۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قدوس بیگ کا کہنا تھا کہ جواء ایک معاشرتی برائی ہے جو قانوناً جرم بھی ہے۔ضلعی پولیس نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے بچانے کی غرض سے ایسے افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔