پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر بلوچستان روانہ ہونگے، جہاں وزیراعظم بلوچستان میں سی پیک منصوبہ کی نئی شاہراہ کاافتتاح کریں گے

اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر بلوچستان روانہ ہونگے، جہاں وزیراعظم بلوچستان میں سی پیک منصوبہ کی نئی شاہراہ کاافتتاح کریں گے۔ذرائع کے مطابق اپنے ایک روزہ دورے میں وزیر اعظم وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان سے ملاقات کریں گے، جہاں وزیر اعظم عمران خان کوصوبہ میں سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی جائےگی ۔اپنے مختصر دورے میں وزیراعظم بلوچستان میں سی پیک منصوبہ کی نئی شاہراہ کا افتتاح کریں گے اس کے علاوہ وزیراعظم بلوچستان کےلیےترقیاتی پیکج کا بھی اعلان کریں گے۔دورہ بلوچستان کے موقع پر وزیر اعظم صوبائی اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سےملاقات کرینگے، ملاقاتوں میں وزیراعظم کو بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت سےآگاہ کیاجائیگا، وفاقی وزیر مراد سعید،شبلی فراز وزیر اعظم کےہمراہ ہوں گے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کل تربت میں تاریخی پیکج کا اعلان کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا تربت کا دورہ تاریخی ہوگا۔جام کمال نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کےلیے ایک جامع ترقیاتی پیکج تیار کیا ہے اور انشااللہ کل تربت میں تاریخی پیکج کا اعلان کیا جائے گا، وزیراعلیٰ کا ٹوئٹر پر سوال پر جواب دیا کہ گوادر میں یونیورسٹی قائم کی جائے گی اور تربت یونیورسٹی گوادر سے محض ڈیڑھ گھنٹے کی دوری پر ہے۔عبداللہ رند باجوئی سیکرٹری اطلاعات انصاف ویلفیئر ونگ ساوتھ ایسٹ ریجن بلوچستان

Leave A Reply

Your email address will not be published.