پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لودھراں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں سید کرار سے اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سید باقر ھمدانی کی ملاقات

لودھراں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں سید کرار سے اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سید باقر ھمدانی کی ملاقات، لودھراں پولیس اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاولپور ریجن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، شہداء پولیس کے بچوں کو تعلیمی وظائف اور فیس معافی پر بات چیت، وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر ضیا القیوم کے اقدامات کی پزیرائی، لودھراں پولیس بہاولپور ریجن کے ساتھ مل کر آگاہی مہم چلائے گی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بہاولپور کیمپس کا وفد ماڈل پولیس اسٹیشن کا جلد دورہ کرے گا، امتحانات کے دوران پولیس فورس کی تعیناتی اور سیکورٹی سے متعلق بھی گفتگو، تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال یونیورسٹی کے اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر سید باقر ھمدانی کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں سید کرار سے ملاقات، ڈی پی او لودھراں سید کرار نے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا ء القیوم کے اقدامات کو سراہا،مستقبل میں اوپن یونیورسٹی بہاولپور ریجن کے ساتھ مشترکہ آگاہی مہم چلانے پر اتفاق،سید باقر ھمدانی نے کہا کہ شہدا پولیس کے بچوں کو ہر ممکن سہولت مہیا کریں گے،ملکی سلامتی کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے ھمارے ماتھے کا جھومر ہیں، وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا ء القیوم کی ہدایت پر شہداء پولیس کے بچوں کے لئے تعلیمی وظائف اور فیس معافی کی جائے گی، اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر سید باقر ھمدانی نے امتحانات کے دوران پولیس فورس کی تعیناتی اور سیکورٹی سے متعلق بھی بات چیت کی، اس موقعہ پر ڈی پی او لودھراں سید کرار حسین نے اوپن یونیورسٹی کے وفد کو ماڈل پولیس اسٹیشن کے دورے کی دعوت دی، جس پر اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر نے ڈی پی او لودھراں کا شکریہ ادا کیا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.