پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اٹک (مرکزی سینئر نائب صدر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ سے ) تھانہ باہتر کی حدود میں قتل کے اشتہاری ملزم کی جائیداد عدالت کے حکم پر قرقی کی نیلامی کے دوران 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ، 2 ملازمین سمیت 3افراد زخمی

اٹک (مرکزی سینئر نائب صدر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ سے ) تھانہ باہتر کی حدود میں قتل کے اشتہاری ملزم کی جائیداد عدالت کے حکم پر قرقی کی نیلامی کے دوران 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ، 2 ملازمین سمیت 3افراد زخمی تفصیلات کے مطابق تھانہ باہتر کے گاءوں پیروشاہی قتل کیس میں اشتہاری ملزم کی عدم پیشی پر عدالت کی جانب سے ملزم کی جائیداد کی قرقی کے احکامات پر یونین کونسل جھنگ میں محکمہ مال کے عملہ کی زیر نگرانی قتل کے اشتہاری ملزم کی جائیداد کی نیلامی کا عمل جاری تھا کہ اچانک 2 گروپوں میں مسلح تصادم ہو گیا مبینہ طور پر دو طرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں شاہ زیب اور شاہ جہان کے والد بزرگ غلام فرید کشمیری سکنہ باہتر جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں سب انسپکٹر سمیع اللہ ، کانسٹیبل راشد اور شہری خانی زمان زخمی ہو گئے تصادم کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ باہتر مظہر حسین پولیس ملازمین کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش کیلئے ضلع بھر کی ناکہ بندی کرا کر چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں ، غلام فرید کشمیری مرحوم کی نماز جنازہ ہائی سکول باہتر والے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.