اسلام آباد شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا لنڈے بازار کی رونقیں بحال
- اسلام آباد شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا لنڈے بازار کی رونقیں بحال شہریوں نے گرم کپڑے نکال لئے.. اسلام آباد شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش نے جل تھل کر دیا بادلوں کی گرج چمک سے موسم صاف سہانا اور سرد ہو گیا بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے لنڈے بازار کی رونقیں بحال ہو گیں شہریوں نے گرم کپڑے نکال لئے جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث کھانسی، نزلہ کی وباء ختم ہو گی دوسری جانب شہریوں کو کورونا کی وباء پر قابو پانے کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہے گا اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا