اسلام آباد وجاہت سمیع نے اپنے بیان میں کہا حکومت معاشی بحالی کے لئے پوری بازی لگا رہی ہے
- اسلام آباد وجاہت سمیع نے اپنے بیان میں کہا حکومت معاشی بحالی کے لئے پوری بازی لگا رہی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ کامیابی بھی حاصل ہو رہی ہے۔
سٹاک اکسچینج میں تیزی سے ظاہر ہو رہا ہے کہ حکومت کی سمت درست ہے۔ پاکستانی معیشت کا خسارہ ختم ہو چکا ہے جو ہماری حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور معاشی ٹیم پاکستان کو صحیح سمت میں لے کر جانے کے لئے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں۔
مشکل فیصلے ختم ہو گئے ہیں۔ بہتری کی جانب سفر شروع ہوگیا ہے ۔معیشت مستحکم انداز میں آگے بڑھے گی، اسی طرح روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کا مقصد پاکستان کو آئی ایم ایف سے جان چھڑانا جس کی وجہ سے ہمارے ملک میں ترقی کی رفتار کم ہے۔رئیل سٹیٹ اور کنسٹریکشن کا کام تیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ مارکیٹ میں اعتماد بحال ہو چکا ہے۔ پچھلے دو مہینوں میں سمینٹ، موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ریکارڈ سیل ہوئی ہے۔ حکومت 5 سال پورے کرے گی۔