پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

شوگر ملز پتوکی میں کرشنگ سیزن کا آغاز، صوبائی وزیر سردار آ صف نکئی، ڈائریکٹر شوگر ملزمیاں اویس نے افتتاح کیا

شوگر ملز پتوکی میں کرشنگ سیزن کا آغاز، صوبائی وزیر سردار آ صف نکئی، ڈائریکٹر شوگر ملزمیاں اویس نے افتتاح کیا
تفصیلات کے مطابق شوگر ملز پتوکی نے گنے کے کرشنگ سیزن کا افتتاح صوبائی وزیر مواصلات سردار آ صف نکئی اور ڈائریکٹر شوگر مل میاں اویس نے کیا۔سردار آ صف نکئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کے حقوق اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام پر کوئی سمجھوتا نہیں جا ئے گا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شہرون نیازی، ڈی ایس پی اکرام اللہ خاں، صدر پریس کلب عبید اللہ شیخ، ندیم اکرم، جی ایم کین خالد رشید، کین مینجر یوسف بلوچ، صدر کسان اتحاد شہادت علی بھٹی ایڈووکیٹ، جنرل سیکر ٹری کسان اتحاد ریحان اکبر، محمود خالد گھمن، سردار ظہیر ڈوگر،سید علی مر تضیٰ، سلمان جاوید، میاں نوید اقبال، اظہر علی شاہ، شیخ افضل، نوید بھٹی، قنبر عباس شاہ، زوہیب عابد، فیصل مصطفی سمیت کسانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر سردار آ صف نکئی نے محکمہ خوراک کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی نگرانی کی جائے تاکہ مڈل مین کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.