پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ  وقت ختم

  • گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ  وقت ختم گلگت بلتستان انتخابات میں  ووٹرز جوش و خروش دکھائی دیا کیا  پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی قطاریں لگ گئی تھی ، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی۔معذور افراد کے لیے سہولت دی گئی تھی، انھوں نے الیکشن سے پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر دیا، ووٹنگ کے دوران کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کیا جا رہا  تھا پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھ پر سینیٹائزر اور ماسک موجود تھے ، ووٹر ز کو پولنگ بوتھ میں جاتے ہوئے فری ماسک بھی فراہم کیے جا رہے تھےجی بی قانون ساز اسمبلی کی 24 عام نشستوں میں سے 23 پر ووٹنگ ہو رہی تھی ، جب کہ 320 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ انتخابات میں پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہے، مجلس وحدت المسلمین اور تحریک اسلامی کے امیدوار بھی میدان میں ہیں گلگت بلتستان بھر میں 1234 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جب کہ 7 لاکھ 45 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ ضابطہ اخلاق خلاف ورزی پر مختلف جماعتوں کے 95 افراد کو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 405363 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 339998 ہے، حلقہ گلگت 3 میں امیدوار کے انتقال کر جانے کے باعث الیکشن ملتوی کیا گیا ہے، الیکشن کیشن
  • انتخابات کے دوران سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے سیکورٹی کے لیے 11 ہزار 700 اہل کار تعینات تھے ، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے 1 ہزار اضافی سیکورٹی اہل کار بھی تھے ، واضح رہے کہ 415 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جب کہ 339 کو حساس قرار دیا گیا تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.