پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی رنگ روڈ اکنامک زونز سے سرمایہ کاروں کو سہولت مہیا کی جاءے گی۔ طارق محمود مرتضیٰ راولپنڈی رنگ روڈ سے جڑواں شہروں کو ایک صاف ستھرا، صحتمند اور محفوظ ماحول فراہم ہو گا

  • راولپنڈی رنگ روڈ اکنامک زونز سے سرمایہ کاروں کو سہولت مہیا کی جاءے گی۔ طارق محمود مرتضیٰراولپنڈی رنگ روڈ سے جڑواں شہروں کو ایک صاف ستھرا، صحتمند اور محفوظ ماحول فراہم ہو گاراولپنڈی و اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدروں نے راولپنڈی رنگ روڈ اکنامک زونز کے حوالے سے تعریف کی اور چیءرمین آرڈی کا شکریہ ادا کیا
    چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) طارق محمود مرتضیٰ کی ہدایت پر راولپنڈی رنگ روڈ اکنامک زونز فیسیلیٹیشن کمیٹی کا اجلاس آر ڈی اے میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین آرڈی اے نے کی، انہوں نے خطا ب کرتے ہوے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ سے نہ صرف جڑواں شہروں میں ٹریفک کا رش کم ہو گا بلکہ اس سے ان شہروں کو ایک صاف ستھرا، صحتمند اور محفوظ ماحول بھی فراہم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کے دونوں اطراف لاجسٹک اینڈ ایجوکیشن سنٹرز، ہیلتھ سٹی، ڈرائی پورٹ، بزنس سنٹرز، صنعتی زونز، ٹرانسپورٹ ٹرمینلز، ہول سیل مارکیٹیں، تفریحی پارکس اور رہائشی املاک تعمیر کی جائیں گی جس سے خطے کی معیشت کو تیزی سے ترقی ملے گی۔ روزگار کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم ہوں گی۔ انہوں نے کہا اس منصوبے کی تعمیر 2 سال میں مکمل ہوجائے گی اوراس منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل پر تعمیر کیا جائے گا اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تاجر برادری اس اہم منصوبے میں پائے جانے والے سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پر 8انٹرچینج تعمیر کی جائیں گے۔
    اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ کے حوالے سے پی ٹی آئی حکومت کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ یہ منصوبہ جڑواں شہروں کی اشد ضرورت ہے۔
    چیئرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ اکنامک زونز سے سرمایہ کاروں کو سہولت مہیا کی جاءے گی، انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس سے کہا کہ اس سلسلہ کے حوالے سے اپنی تجاویز مزید پیش کریں، انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر شہریوں کے علاوہ تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں اور آرڈی اے کااس منصوبہ پر کام تیز ی سے جاری ہے۔ اجلاس میں ڈی جی آر ڈی اے عمارہ خان ، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصر مرزا اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.