لاہورمتاثر ہونے والوں میں ایڈیشنل سیشن جج محمد آصف اور خاتون سول جج سمیرا جبار شامل، دونوں ججز نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔ دونوں ججز کی عدالتوں کو سیل کر دیا گیا
لاہورمتاثر ہونے والوں میں ایڈیشنل سیشن جج محمد آصف اور خاتون سول جج سمیرا جبار شامل، دونوں ججز نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔ دونوں ججز کی عدالتوں کو سیل کر دیا گیا۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے مزید 10 ملازمین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملازمین کی تعداد 17 ہو گئی۔ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کا غیر ضروری عملہ کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، صرف ضروری عملے کو ہی اسمبلی امور کے لیے بلانے کی سفارش کی گئی ہے، غیر ضروری عملے کو گھر میں بیٹھ کر کام کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم عملے میں کمی کا حتمی فیصلہ سپیکر چودھری پرویز الٰہی کریں گے۔