پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹر امتحان 2021 کیلئے داخلہ شیڈول جاری

  1. لاہور : پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ کے تحت پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمین کی جانب سے میٹرک اور انٹر امتحان 2021 کیلئے داخلہ شیڈول اور امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میٹرک کا امتحان 6 مارچ اور انٹر کا امتحان 7 مئی 2021 سے لیا جائے گا۔میٹرک کی رجسٹریشن کیلئے 10 دسمبر آخری تاریخ مقرر جبکہ انٹر کی رجسٹریشن کیلئے 28 جنوری آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ لاہور اور تمام بورڈز کیلئے یہی شیڈول ہے اس کے مطابق ہی فارم جمع کئے جائیں گے اور امتحانات لئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.