پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور  کورونا کے بڑھتے قدم حالات پرانی ڈگری پر آنے کو تیار، کاروباری اوقات کار 10 سے کم کر کے 6 بجے تک کیے جانے کا امکان ہے۔

  • لاہور  کورونا کے بڑھتے قدم حالات پرانی ڈگری پر آنے کو تیار، کاروباری اوقات کار 10 سے کم کر کے 6 بجے تک کیے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ صحت کا مختلف آپشنز پر غور قرنطینہ سنٹرز فعال، وینٹی لیٹرز، آکسیجن اور بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جانے لگا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے مریض بڑھ رہے ہیں۔ کیسز میں اضافہ کے ساتھ کاروباری اوقات کار میں کمی کی جا سکتی ہے۔شادیاں اور اجتماعات کورونا ایس او پیز کے تحت ممکن بنائے جا رہے ہیں۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سزائیں دی جا رہی ہیں۔ کیسز بڑھنے پر مزید قرنطینہ سنٹرز کو فعال کیا جائے گا۔ کورونا کے ری انفیکشن کیسز پر کمیٹی بنا دی جو سائنٹیفک انالیسز کرے گی۔ کورونا سے بچاؤ کا واحد حل کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.