پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سندھ ہائیکورٹ کا چئیرمین پی پی بلاول بھٹو کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ، سیکریٹری وزارت داخلہ کو انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

سندھ ہائیکورٹ نے بلاول بھٹو کو عوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے بلاول بھٹو کو ذاتی سیکیورٹی گارڈ اور کالے شیشے والی گاڑی استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی۔

سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ رپورٹس سے لگتا ہے بلاول بھٹو کی جان کو خطرات لاحق ہیں، ایسی صورتحال میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جاسکتی، ہماری نظر میں بلاول بھٹو کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ عدالت نے بلاول بھٹو زرداری کی درخواست نمٹا دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.