پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

وزیراعظم عمران خان کل اپنے پہلے دورہ افغانستان پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران عمران خان کو دورے کی دعوت افغان صدر اشرف غنی نے دی ہے.وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورہ پرافغانستان جائیں گے جس کی تصدیق دفتر خارجہ کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے۔ وزیراعظم کا دورہ افغانستان انتہائی اہم نوعیت کا ہے، وزیراعظم دورہ افغانستان میں افغان امن عمل، دوطرفہ تعلقات پر بات کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم تجارت، راہدری، دوطرفہ معاشی تعاون پر بھی افغان حکام سے مذاکرات کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔اس کے علاوہ سیکرٹری خارجہ اور دیگر سینیئر حکام بھی وزیراعظم عمران خان کے وفد میں شامل ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.