پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے رہنما میاں محمد اسلم کی رہائش پہنچ گئے۔چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی کے لئے اللہ تبارک تعالیٰ سے دعا کی۔
تعزیت کیلئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ سینیٹرز سجاد حسین طوری، رحمن ملک، نصیب اللہ بازئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اسلام آباد کے صدر عبدالقادر موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.