پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور  وزیر تعلیم سکولز پنجاب نے کورونا کی دوسری لہر کو خطرناک قرار دیدیا۔ ڈاکٹر مراد راس کہتے ہیں، تعلیمی اداروں کو بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ چند روز میں کریں گے

 

لاہور  وزیر تعلیم سکولز پنجاب نے کورونا کی دوسری لہر کو خطرناک قرار دیدیا۔ ڈاکٹر مراد راس کہتے ہیں، تعلیمی اداروں کو بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ چند روز میں کریں گے۔ کورونا کے حوالے سے جو بھی ضابطہ اخلاق بنائیں گے، پرائیویٹ سکولوں کو عمل کرنا پڑے گا۔قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن میں 2019ء۔20 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر تعلیم سکولز پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جب تک اچھے لوگوں کی حوصلہ افزائی نہیں ہوگی، ٹیلنٹ آگے نہیں آئےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر میں بچوں اور اساتذہ کے لیے خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ حالات کنٹرول نہ ہوئے تو مسائل بڑھ سکتے ہیں، پرائیوٹ سکول مرضی سے سکول نہیں کھول سکیں گے۔ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ حیران ہوں شہبازشریف سمیت کچھ سیاستدان جیل میں بیمار ہو جاتے ہیں ۔ نوازشریف صحت مند ہی گئے تھے، کرپٹ ٹولے کا ہر صورت احتساب ہوگا۔ صوبائی وزیر سکولز پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہاکہ کبھی بھی کابینہ اجلاس کی بات باہر آکر نہیں کی، اجلاسوں میں تجاویز اور تحفظات پر بات ہوتی رہتی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.