پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف قومی احتساب بیورو لاہور نے بیس سال بعد پلاٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کی شکایات پر انکوائری مکمل کرلی

سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف قومی احتساب بیورو لاہور نے بیس سال بعد پلاٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کی شکایات پر انکوائری مکمل کرلی۔احتساب بیورو لاہور کو اپریل دوہزار میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نواز شریف سمیت دیگر کیخلاف شکایات موصول ہوئیں نیب کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے بیس سال بعد انکوائری سے متعلق رپورٹ ڈی جی نیب کو بھجوا دی ہے، نیب زرائع کا کہنا ہے کہ ریجنل بورڈ میٹنگ میں پراسکیوشن ونگ سی آئی ٹی رپورٹ پر قانونی رائے دے گا ترجمان نواز شریف زبیر احمد نے کہا ہے کہ نیب کیس بنانے اعلان کرنے اور میڈیا ٹرائل کے کیا جاتا ہے۔۔ نواز شریف کیخلاف بھی ایک بھی کرپشن کا الزام ثابت نہین ہوا میاں نواز شریف نے ڈی جی ایل ڈی اے کے ساتھ ملکر ایل ڈی اے پلاٹس کی ایگزمشن اور پلاٹس کا کوٹہ ختم کر کہ من پسند افراد کو پلاٹ آلاٹ کرنے کے الزمات ہیں ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ کسی بھی انکوائری کے مکمل ہونے کے بعد حتمی فیصلہ ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ میں کیا جاتا ہے جس کی سربراہی چیرمین نیب کرتے ہیں۔۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.