پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہورآئی جی پنجاب انعام غنی سے ڈاکٹر شعیب سڈل کی سربراہی میں آئے پاکستان مائینارٹی کمیشن کے وفد کی ملاقات

لاہورآئی جی پنجاب انعام غنی سے ڈاکٹر شعیب سڈل کی سربراہی میں آئے پاکستان مائینارٹی کمیشن کے وفد کی ملاقات۔اقلیتوں کی مدعیت میں یا ان کے خلاف درج مقدمات سمیت سرکاری ملازمتوں میں 5فیصد بھرتی کوٹہ کے امور زیر بحث آئےاقلیتیں ملک کا حسن ہیں جن کی حفاظت اور مسائل کا حل پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اقلیتوں کے لیے کوٹہ کے تحت سرکاری ملازمتوں پر بھرتی کے مقررہ معیارکو برقرار رکھاجائے گا۔ اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی میں مزید بہتر ی کیلئے سی ٹی ڈی صوبہ کی تمام اقلیتی عبادت گاہوں کا دوبارہ سروے کرے بھٹوں پر کام کرنے والے اقلیتی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنایاگیا ہےاقلیتوں کے ساتھ پیش آنے والے جرائم کی روک تھام کیلئے ڈی پی اوزبذات خود سرگرم عمل ہیں شیخوپورہ اور بہاولپور میں اقلیتوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات پر پولیس کی کارروائی اطمینان بخش ہے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی اسی جذبے سے کام کیا جائے۔ڈاکٹر شعیب سڈل اقلیتی شہری معاشرے کے کارآمد رکن ہیں جن کی صلاحیتوں سے ہر ممکن استفادہ کیا جائے۔ ڈاکٹر رمیش کمار MNA اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ I- شارق کمال صدیقی، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ-IIمقصود الحسن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.