پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

لاہور وزیراعلیٰ نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کر دیا، 65 سال سے زائد عمر کے مستحق افراد کو ماہانہ 2000 روپے ملیں گے۔

  •  

    لاہور وزیراعلیٰ نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کر دیا، 65 سال سے زائد عمر کے مستحق افراد کو ماہانہ 2000 روپے ملیں گے۔ عثمان بزدار کہتے ہیں ریاست مدینہ کے آغاز کی طرف بڑھ چکے، 65 سال سے زائدعمر افراد کیلئے 2 ارب مختص کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 65 سال اور زائد عمر کے افراد کو ہر 3 ماہ بعد 6 ہزار روپے سوشل پینشن کی مد میں دیے جائیں گے۔پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 23 نومبر 2020 سے کیا جائے گا جو کہ تین ماہ جاری رہے گا۔واضح رہے کہ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم ریاست مدینہ کے خواب کی تکمیل کی طرف بڑھ رہے ہیں، باہمت بزرگ پروگرام ریاست مدینہ کی طرف ایک سنگ میل ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کا حصول ایک صبرآزما کام ہے، یہ منصوبہ ابتدائی طور پر 2 ارب روپے کی خطیر رقم سے شروع کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ منصوبے سے بزرگ افراد بالخصوص خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.