پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

راولپنڈی اٹک اے ایس پی سرکل صدر ڈاکٹر عمارہ شیرازی(PSP) کی ایس پی(BS-18) کے عہدہ پر ترقی،

راولپنڈی اٹک اے ایس پی سرکل صدر ڈاکٹر عمارہ شیرازی(PSP) کی ایس پی(BS-18) کے عہدہ پر ترقی،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کاایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے اعزاز میں ظہرانہ،گارڈ آف آرنرپیش کیا گیا،ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ایس ایچ اوز اورڈی پی او آفس کے سٹاف کی طرف سے ترقی پانے پر مبارکباد،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے پولیس سروسز آف پاکستان کی پولیس آفیسر اے ایس پی صدر سرکل ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے پران کے اعزاز میں ڈی پی او آفس اٹک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر سے ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر،ایس ایچ اوز اور ڈی پی او آفس اٹک کے سٹاف نے شرکت کی۔ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ڈی پی او آفس آمد پرپولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے ڈاکٹر عمارہ شیرازی کو ایس پی عہدہ کے رینک لگائے اور تمام پولیس افسران نے ڈاکٹر عمارہ شیرازی کو ایس پی پروموٹ ہونے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ میں نے ڈاکٹر عمارہ شیرازی کو ایک باہمت اور بہادرپولیس آفیسر دیکھا ہے جنہوں نے فیلڈ میں دن رات فرنٹ لائن پر رہ کراپنے فرائض سرانجام دیے ہیں جو کہ تمام پولیس افسران کے لیے ایک مثال ہیں۔اس موقع پر ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ڈی پی او اٹک اور تمام پولیس افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی کمانڈ میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور ان کی راہنمائی میرے لیے مشعل راہ ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.