پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ساہیوال ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کرسمس کی تقریبات کے پر امن انعقاد کے لئے تمام ضروری اقدامات خصوصا سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رہی ہے

ساہیوال ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کرسمس کی تقریبات کے پر امن انعقاد کے لئے تمام ضروری اقدامات خصوصا سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر رہی ہے تا کہ مسیحی برادری مذہبی جوش و جذبے سے کرسمس منا سکے – کرسمس سے پہلے ملازمت پیشہ مسیحی ملازمین کو تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی بھی ممکن بنائی جائے گی -انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں کرسمس انتظامات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں بشپ ابراہام عظیم ڈینئل،دلبر جانی،فادر ندیم جوزف اور اشرف سندھو کے علاوہ اے ڈی سی ریونیو اویس مشتاق اور ہیڈ کوارٹر طاہر امین،ایس پی انوسٹی گیشن شاہد ہ پروین اور تمام چیف افسران نے بھی شرکت کی -انہوں نے کہا کہ کرسمس کے مبارک موقع پر مسیحی برادری کے لئے خصوصی کرسمس بازار بھی لگائے جائیں گے تا کہ ارزاں نرخوں پر روز مرہ اشیاء خریدی جا سکیں -اجلاس میں بشپ ابراہام عظیم ڈینیئل نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چرچز کے اردگرد صفائی کی صورت بہتر بنانے اور راستوں کی مرمت کی درخواست کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ چیف آفیسرز کو ہدایت کی کہ کرسمس کے موقع پر تمام چرچز کے راستوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے –

Leave A Reply

Your email address will not be published.