پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

کراچی میں بڑھتے کورونا وائرس کیسز کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع غربی اور وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرواورسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے

 کراچی میں بڑھتے کورونا وائرس کیسز کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع غربی اور وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرواورسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سرجانی، محمد حسین گوٹھ اور گلشن معمار میں مائیکرو لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ ضلع وسطی کے 26 علاقوں میں عزیزآباد، علی آباد، کریم آباد، یاسین آباد شامل ہیں۔دستگیر کالونی، ناظم آباد، اصغر شاہ اسٹیڈیم، شادمان ٹائون کے علاقے بھی سیل ہوں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق مائیکرواور سمارٹ لاک ڈاؤن 4 دسمبر تک نافذ رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.