پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت قربان لائنز کے ماسٹرڈویلپمنٹ پلان اور پولیس یونیفارم بارے سی پی او میں اجلاس

آئی جی پنجاب انعام غنی کی زیر صدارت قربان لائنز کے ماسٹرڈویلپمنٹ پلان اور پولیس یونیفارم بارے سی پی او میں اجلاسقربان لائنز کا ماسٹر پلان ”کم خرچ بالا نشین“ کے اصول کے مد نظر رکھتے ہوئے فائنل کیا جائے۔ نئے رہائشی بلاک اور دفاتر کی تعمیرکے ماسٹر پلان کی تیاری میں تجربہ کار کنسلٹنٹ سے مشاورت کی جائے۔ ڈیزائن اور نقشہ کی تیاری کا کام تجربہ کار آرٹیٹیکٹ کی مدد سے باریک بینی کے ساتھ سر انجام دیا جائے۔ ماسٹر پلان میں پولیس دفاتر اور رہائشی بلاک کی پارکنگ اور ٹریفک مینجمنٹ کوبطور خاص مد نظر رکھا جائے۔ پنجاب پولیس کے افسر و جوان منظور شدہ ڈیزائن کے عین مطابق یونیفارم پہنیں۔یونیفارم کے ساتھ آویزاں کئے گئے رینک کے بیجز کا منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق ہونا بھی ضروری ہے۔ منظور شدہ ڈیزائن کے علاوہ یونیفارم پہننے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس علی عامر ملک، ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی شاہد حنیف، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کنور شاہ رخ، ایڈیشنل آئی جی آر اینڈ ڈی غلام رسول زاہد،ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمددیو، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان، ڈی آئی جی لیگل جواد احمد ڈوگر، ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن صادق علی ڈوگرسمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.