پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد وفاقی کابینہ نے زیادتی کے مجرموں کیلئے سخت سزاؤں پر مشتمل سفارشات کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے زیادتی کے مجرمان کیلئے کیسٹریشن کا قانون لانے کی بھی اصولی منظوری دی۔

اسلام آباد وفاقی کابینہ نے زیادتی کے مجرموں کیلئے سخت سزاؤں پر مشتمل سفارشات کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے زیادتی کے مجرمان کیلئے کیسٹریشن کا قانون لانے کی بھی اصولی منظوری دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی پر بحث کی گئی۔ کچھ وزرا نے زیادتی کے مجرمان کو پھانسی کی سزا قانون کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا اور کہا زیادتی کے مجرمان کو سر عام پھانسی دی جائے۔ فیصل واوڈا، اعظم سواتی اور نورالحق قادری نے بھی پھانسی کی حمایت کی۔
عمران خان نے کہا کہ ابتدائی طور پر کیسٹریشن کے قانون کی طرف جانا ہوگا، قانونی ٹیم نے ریپ قانون آرڈیننس کے مسودہ پر کام مکمل کرلیا، خواتین پولیسنگ، فاسٹ ٹریک مقدمات، گواہوں کا تحفظ بنیادی حصہ ہوگا، متاثرہ خواتین یا بچے بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کرا سکیں گے، متاثرہ خواتین و بچوں کی شناخت کے تحفظ کا خیال رکھا جائے گا، ہم نے معاشرے کو محفوظ ماحول دینا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا یقینی بنایا جائے گا کہ سخت سے سخت قانون کا اطلاق ہو، قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کریں گے، عوام کے تحفظ کیلئے واضح اور شفاف انداز میں قانون سازی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.