پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد خان وٹو کی صاحبزادی محترمہ جہاں آرا وٹو نے کورونا وائرس سے بچاو کیلیے کشور پبلک ہائی سکول دیپالپور میں بچوں کو ماسک اور ہینڈ سینٹائزر تقسیم کئے

دیپالپورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد خان وٹو کی صاحبزادی محترمہ جہاں آرا وٹو نے کورونا وائرس سے بچاو کیلیے کشور پبلک ہائی سکول دیپالپور میں بچوں کو ماسک اور ہینڈ سینٹائزر تقسیم کئے
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد خان وٹو کی صاحبزادی محترمہ جہاں آرا وٹو نے اپنے والد کی خدمت خلق کی سیاست کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف سکولز. ھسپتالز. دفاتر. میں کورونا وائرس سے بچاو کیلیے ماسک اور ہینڈ سینٹائزر تقسیم کر رہی ہیں آج انہوں نے کشور پبلک سکولز دیپالپور کا وزٹ کیا اور بچوں کا تعلیمی معیار چیک کیا بچوں سے تعلیم کے متعلق سوال پوچھے اور کشور پبلک سکولز دیپالپور کے تعلیمی نظام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سکولز انتظامیہ اور ٹیچرز کو مبارکباد دی کشور پبلک سکولز دیپالپور کے بچوں. بچیوں اور ٹیچرز کو ماسک تقسیم کئے اور بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا کوئی نعم البدل نہیں انہی سکولز سے پڑھ کر ڈاکٹرز. انجینئرز. سائنسدان. ٹیچرز بنے ھیں جو آج پاکستان کے تعلیمی اداروں اور مختلف شعبوں میں اپنے ملک کی خدمات میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.