پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ملکی سطح پر کرونا کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس.

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ملکی سطح پر کرونا کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس.
وفاقی وزراء مخدوم خسرو بختیار، شفقت محمود، حماد اظہر، سینیٹر شبلی فراز، اعجاذ شاہ، اسد عمر کے علاوہ معاونینِ خصوصی، ثانیہ نشتر، ڈاکٹر فیصل سلطان، مشیرِ وزیر اعظم عبدالرزاق داؤد اور وزیرِ مملکت علی محمد خان نے شرکت کی. اجلاس کو NCOC کی طرف سے کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے بتایاگیا. وزیر اعظم کو ملک میں کرونا کے پھیلاؤ, وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور ہسپتالوں کی استعداد کار سمیت مختلف پہلوؤں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا .
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے کرونا کے پہلے مرحلے میں قابلِ تقلید حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے وبا پر قابو پایا جس کی دنیا معترف ہے .انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں دوسرے مرحلے میں بھی سنجیدگی, توازن اور احتیاط کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے. وزیراعظم نے وبا کی پھیلاؤ کو روکنے اور عام لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی. وزیراعظم نے اس ضمن میں مختلف امور پر فیصلہ سازی اور مشاورت کیلئے قومی رابطہ کمیٹی برائے کوڈ- 19 کا اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.