پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے تین بزرگ خواتین کو ڈی سی آفس بہاول نگر میں وزیر اعلی کی جانب سے مالی امداد کے چیک پیش کیے۔

بہاولنگر۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے تین بزرگ خواتین کو ڈی سی آفس بہاول نگر میں وزیر اعلی کی جانب سے مالی امداد کے چیک پیش کیے۔تفصیلات کے مطابق شمیم بی بی بیوہ محمد یعقوب سکنہ ، شریفاں بی بی بیوہ محمد حنیف اور نور بیگم بیوہ محمد حسن نے سردار عثمان بزدار کو مالی امداد کی درخواستیں ارسال کی تھی جن پر وزیر اعلی پنجاب نے فوری طور پر مالی امداد کے چیک بھجوا دیے۔ ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے نور بیگم بیوہ نور حسن کو 50 ہزار روپے،شمیم بی بی بیوہ محمد یعقوب کو 30ہزار روپے اور شریفاں بی بی بیوہ محمد حنیف کو 20 ہزار روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔ڈپٹی کمشنر شعیب جدون نے اس موقع پر بزرگ خواتین کو علاج معالجے اور دیکھ بھال کی ہر ممکن سہولت کی یقین دہانی کروائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.