پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

کورونا کیسز میں اضافہ, سندھ حکومت نے صوبےکی تمام سبزی منڈیوں میں عمررسیدہ شہریوں کی سبزی منڈی میں داخلہ پر پابندی اور ماسک لازمی قرار دے دیدیا.

کراچی .ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ, سندھ حکومت نے صوبےکی تمام سبزی منڈیوں میں عمررسیدہ شہریوں کی سبزی منڈی میں داخلہ پر پابندی اور ماسک لازمی قرار دے دیدیا. وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ سبزی منڈی میں عمررسیدہ شہریوں کی سبزی منڈی میں داخلہ پر پابندی اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا دے دیا ہے, تمام سبزی منڈیوں میں بغیر ماسک کے آمد پر بھی پابندی ہوگی. صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈائریکٹر ماکیٹ کمیٹی، ائڈمنسٹریٹرز اور چئیرمینوں کو ہدایات جاری کردی ہیں, نیلام اور خرید و فروخت کے تمام مراحل میں SOP پے مکمل عمل کیا جائے. اسماعیل راہو نے کہا کہ سبزی منڈی میں رش کم کرنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلیے ایک شخص کو داخلہ کی اجازت ہوگی,تمام سبزی منڈیوں کے مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمینز کو گیٹس پر سینیٹائزر مشینیں نصب کرنے کا بھی حکم جاری کردیا گیا ہے, جس سبزی منڈی میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا اسے بند کردیا جائے گا. صوبائی وزیر نے کہا کہ سبزی منڈیوں کے اندر آڑتیوں اور دکانداروں کو بھی ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت.

Leave A Reply

Your email address will not be published.