پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انھیں امید ہے کہ ہندوستان میں مناسب قیادت کے اقتدار میں آنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات معمول پر آ جائیں گے

 

اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انھیں امید ہے کہ ہندوستان میں مناسب قیادت کے اقتدار میں آنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات معمول پر آ جائیں گے۔یہ بات وزیراعظم عمران خان نے عالمی اقتصادی فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے دوران کہی۔ کووڈ 19 کے دنیا پر اثرات بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا متاثر ہوئی لیکن ہم نے ان کے مقابلے میں سخت پابندیوں کے بجائے سمارٹ لاک ڈاؤن کو ترجیح دی۔ ہم نے وبا کو کنٹرول کرنے کے ساتھ غریب لوگوں کو بھوک سے بھی بچایا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے۔ کورونا کے دوران مزدور طبقے کا خیال رکھا گیا۔ ہم نے سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی پر عمل کیا۔ ہاٹ سپاٹس کا پتا لگا کر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیاانہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقتدار میں آئے تو درآمدات اور برآمدات میں 40 ارب ڈالر کا فرق تھا لیکن آج 17 سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہو گیا ہے۔ تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالا تو ہمیں دو بڑے چیلنجز مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا ۔ ہم نے درآمدات میں کمی اور برآمدت کو فروغ دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.