پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

بہاولنگر  ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے آج ضلعی ہسپتال بہاولنگر میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

بہاولنگر  ڈپٹی کمشنر محمد شعیب خان جدون نے آج ضلعی ہسپتال بہاولنگر میں پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انعام جمالی، ایم ایس ضلعی ہسپتال ڈاکٹر طاہر اسلم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو کی حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 30نومبر سے 2دسمبر کے دوران پولیو مہم جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی 3دسمبر سے 4دسمبر تک کی جائے گی۔ مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے(520180) پانچ لاکھ بیس ہزار ایک سو اسی بچوں کو حفاظتی ویکسین دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے 1376ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی جن میں 126فکس ،1169موبائل اور81ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.