پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

دیپال پورپنجاب بار کونسل کے الیکشن کامیدان سج گیا۔ امیدواران اور ان کے حمائیتی وکلاء جیت کے لیے پر عزم،

دیپال پورپنجاب بار کونسل کے الیکشن کامیدان سج گیا۔ امیدواران اور ان کے حمائیتی وکلاء جیت کے لیے پر عزم، الیکشن مہم زوروں پر۔ امیدواران کے درمیان آج فیصلہ کا دن ہے۔
واقعات کے مطابق پنجاب بار کونسل کے الیکشن 2020 ء کی کئی ماہ سے جاری الیکشن مہم ختم ہو گئی ہے اور آج الیکشن کا دن ہے۔ امیدواران کے حمایتی وکلاء اپنے اپنے اُمیدواروں کی جیت کے لیے پر عزم دکھائی دیتے ہیں۔ احاطہ کچہری میں ہر طرف بینروں کی بہار ہے۔ الیکشن کیمپس سجا اور لگا دیے گئے ہیں۔ ضلع اوکاڑہ میں دو سیٹوں پر امیدواران الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ دیپالپور بار ایسوسی ایشن سے تین امیدواران میاں ارشد علی مہار ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، چوہدری ممتاز علی پھلرون ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، رانا محمد احد خاں ایڈووکیٹ ہائی کورٹ میدان میں آئے ہیں امیدواران اور ان کے حمائیتی وکلاء کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ تینوں اُمیدواران نے دیپالپور سمیت پورے ساہیوال ڈویژن کی بار ایسوسی ایشن سے ووٹ حاصل کرنا ہے۔ ساہیوال ڈویژن میں دیپالپور، اوکاڑہ، رینالہ خورد، چیچہ وطنی، ساہیوال اور عارف والا شامل ہیں۔ تمام بار ایسوسی ایشنز سے وکلاء صاحبان اپنے ووٹ کا استعمال کر کے اپنا نمائندہ منتخب کریں گے۔تمام بار ایسوسی ایشنز سے ہی اُمیدواران حصہ لے رہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.