پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 12 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

 

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 12 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت جہلم میں 79 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 3 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس وقت کرونا وائرس کے 14 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 34873 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 659 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 567 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اب تک کرونا وائرس سے 10 اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اب تک سرکاری اور پرائیویٹ *سکولز اور کالجز* کے 26661 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 53 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.